تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
آپ نے جو بات لکھی ہے اس کو پھر سے دیکھا ہے یا نہیں ؟قرآن پاک پڑھا جائے دعا مانگی جائے اور پھر یہ بھی عقیدہ ہوکہ اس سے برباد ہوگیا ۔ اگر قرآن پڑھ کر دعا کرنے سے بربادی ہے تو پھر کامیابی کس سے ہوگی ۔ اللہ پاک نے آپ کے جسم کو باقی رکھا ۔ عزت باقی رہی ، معلوم نہیں کیا کیا آفتیں آنے والی تھیں وہ دور ہوگئیں اور آپ کہتے ہیں کہ ان سورتوں کو پڑھ کر برباد ہوگیا ۔ اپنے یہاں کسی عالم سے مسئلہ دریافت کرلیجئے کہ اس قسم کی بات نکلنے والے کا کیا حکم ہے؟ صدیق احمدعمل میں رسوح وپابندی کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی ایک صاحب نے اپنی پریشانیاں ، بداعمالیاں ، اور عمل میں سستی وکوتاہیاں لکھیں ، اور لکھا کہ میں نے حضرت شیخ الحدیثؒ سے تعلق قائم کیا میں نے ان کی خدمت بھی کی لیکن ناکامی رہی ۔اب حضرت والا سے اصلاحی تعلق قائم کرنے کی اجازت چاہتاہوں حضرت قبول فرمالیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ اصلاحی تعلق حضرت شیخ کے خلفاء میں سے کسی سے قائم کیجئے ۔ اور ان کی ہدایات پر عمل کرتے رہئے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ نفع ہوگا۔ آ پ عمل کریں جب اس میں کوتاہی ہوگی تو کس طرح کامیابی ہوسکتی ہے۔ صدیق احمدخلاف سنت زندگی گذارنے کا نقصان ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ بحمدہ تعالیٰ معمولات پورے ہورہے ہیں ،