تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بیعت تھا ان سے اصلاحی تعلق تھا مجلس میں آتا جاتا تھا حضرت کی وفات کے بعد آپ سے اصلاحی خط وکتابت شروع کی اور آپ ہی سے بیعت کا ارادہ تھا کہ اسی دوران حضرت مولانا جلیل احمد صاحب کے ایک خلیفہ یہاں تشریف لائے جو میرے حالات سے بخوبی واقف تھے انہوں نے تین حضرات کو اخذ بیعت وتلقین کی اجازت دی جس میں ایک احقر بھی تھا تو اب مجھ کو آپ سے اصلاحی تعلق رکھنے خط و کتابت کرنے کا حق ہے یا نہیں ۔نیز تصوف وسلوک کے متعلق بعض باتیں دریافت کی تھیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا ۔ ایک صاحب نسبت بزرگ کا از خود اجازت دینا یہ اللہ پاک کا انعام ہے ۔ اس کی قدر کیجئے ۔ ظاہر ہے کہ اللہ پاک نے ان کے دل میں یہ بات ڈالی ہوگی۔ ان سے میرا سلام عرض کیجئے اور دعاء کی درخواست کیجئے ۔ اپنی خیریت سے آپ مطلع کردیا کریں ۔ دینی امور میں بہتر یہ ہے کہ آپ ان سے مشورہ لیا کریں ۔میرے دو لڑکے بیمار ہیں دعاء صحت فرمائیے۔ صدیق احمدسلسلہ کی ٹوپی ایک صاحب نے سو روپئے لفافہ میں بھیجے اور لکھا کہ سلسلہ کی ٹوپی بھیج دیجئے ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم اس طرح کی ٹوپیاں ہردوئی ،الٰہ آباد بمبئی، جلال آباد میں تیار ہوتی ہیں وہاں