تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی السلا م علیکم بعد عشاء تہجد کی نیت سے کچھ نوافل پڑھ لیا کیجئے ہر نماز کے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ یافتاح ۱۲۵ بار پڑھ کر دعاء کرلیاکریں ۔ صدیق احمدنماز میں جی نہ لگے تب بھی پڑھتے رہئے ایک صاحب نے لکھا کہ حضرت نماز میں جی نہیں لگتا حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم نماز پڑھتے رہئے انشاء اللہ جی لگے گا۔نماز میں جی لگے یا نہ لگے پابندی کے ساتھ پڑھتے رہئے ۔ ہرکام میں شریعت کی پابندی کیجئے ۔ صدیق احمدتہجد کا ناغہ اور معمولات میں کوتاہی کیوں ہوجاتی ہے ایک صاحب نے اپنے حالات لکھے کہ ان دنوں کو شش کے باوجود اکثر تہجد قضا ہوجاتی ہے ، معمولات میں بھی کمی ہوجاتی ہے ناغہ ہوجاتا ہے ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ سبحانہ وتعالیٰ برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ معمولات میں کیوں کمی ہوجاتی ہے ۔ہمت کیجئے ، پابندی کیجئے ،اس میں جو ثواب ہے اس کو سامنے رکھئے، جس چیز میں نفع ہو آدمی اس کو اختیار کرتا ہے ۔