تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
فرمالیں توبڑی مہربانی ہوگی میری حسب طاقت وظیفہ کا حکم فرمائیں انشاء اللہ عمل کروں گا۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم ابھی تک کسی سے بیعت ہوئے ہیں یا نہیں ۔ پندرہ برس کی عمر سے اب تک کچھ نمازیں قضاہوئی ہوں تو ان کو ادا کرنا شروع کردیجئے ۔ صدیق احمدبیعت کے لئے جب آیئے یہ خط ساتھ لایئے ایک صاحب نے خط میں بیعت کی درخواست کی لکھا کہ حضرت والا اپنے حلقہ ارادت میں ناپاک بندہ کو منسلک کریں تاکہ بندہ کی اصلاح ہوسکے ،حضرت والا کا جب ارشاد گرامی ہو بندہ حاضر ہوجائے گا حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء رکررہاہوں جب موقع ہوتشریف لایئے یہ خط ساتھ لیتے آیئے۔ صدیق احمد