تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
میں نے آپ سے بیعت توڑدی ایک صاحب نے اپنی بدحالی اورمختلف پریشانیاں لکھیں لکھا کہ آپ کے پاس روتے روتے تھک گیا مگر آپ نے میری کوئی سنوائی نہیں کی برائے مہربانی مجھے آزاد فرما کر مجھ پر احسان کیجئے میں بیعت توڑ رہاہوں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم حالات کا علم ہوا دعاء کررہاہوں اللہ پاک کوئی اچھا رہنما آپ کو عطا فرمائے۔ صدیق احمدبیعت سے استعفیٰ ایک صاحب نے لکھا کہ میں آپ کی اور فلاں صاحب کی بزرگی اور بیعت سے استعفیٰ چاہتاہوں مجھے آزاد کردیجئے اب مجھے کسی بزرگ کی ضرورت نہیں ۔ حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی آداب فیصلہ بہت اچھا ہے واقعی آپ کو کسی کی ضرورت نہیں آپ خود ہی بزرگ ہیں ۔ صدیق احمد