تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کررہاہوں ، اس کے بعد سے تشویش ہے حضرت سے دعا کی درخواست ہے۔ جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاکررہاہوں ، خواب کی تعبیر مجھے نہیں آتی بظاہر اچھی علامت ہے لڑکے کو ذبخ کرنے کا مطلب یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ اللہ کے راستے میں اپنی محبوب چیز خرچ کریں گے۔ صدیق احمدخواب میں سانپ کو دیکھنا ایک صاحب نے لکھا کہ میں نے خواب میں حضرت والا کو دیکھا ہے ۔ اور لکھا کہ ایک مرتبہ میں نے خواب میں سانپ کو دیکھا لیکن وہ مجھے نقصان نہیں پہونچا سکا ۔ کچھ اور بھی پریشانیاں لکھیں اور خواب کی تعبیر دریافت کی ،حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ خواب کی تعبیر مجھے نہیں آتی، خواب میں ملاقات یہ آپ کے محبت کی علامت ہے ، سانپ دیکھنے کا مطلب بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ کوئی مخالف ہے لیکن آپ کا نقصان نہیں کرسکے گا۔ آپ ہر نماز کے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ یافتاح ۱۲۵ بار پڑھ کر دعا کرلیاکریں ۔ صدیق احمدخواب میں کھجور کھانا ایک صاحب نے ایک طویل خواب لکھ کر حضر ت سے خواب کی تعبیر دریافت کی خواب میں کھجورکھانے کا بھی ذکر تھا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: