تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
رکھئے ،کسی کا حق اپنے اوپر نہ رہے۔ صدیق احمدبجائے حزب البحر کے مناجات مقبول پڑھا کیجئے ایک صاحب نے لکھا کہ میں حزب البحر تقریباً آٹھ سال سے پڑھ رہا ہوں آپ کا کیا حکم ہے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا : مکرمی السلام علیکم مناجات مقبول کی ایک منزل روزانہ پڑھا کیجئے حالات لکھتے رہئے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدبجائے دعاء گنج العرش کے مناجات مقبول پڑھاکیجئے حضرت کے متعلقین میں سے ایک صاحب نے خط میں دعاء گنج العرش پڑھنے کی اجازت چاہی حضرت نے جواب تحریر فرمایا : مکرمی زید کرمکم السلام علیکم مناجات مقبول پڑھا کیجئے اپنی طرف سے کوئی چیز تجویز نہ کیجئے ۔صدیق احمدرمضان المبارک میں قرآن زیادہ پڑھئے ایک مرید نے رمضان المبارک میں بذریعہ خط دریافت کیا کہ کتنی نوافل پڑھ لیا کروں ، اورادو وظائف کے متعلق بھی دریافت کیا حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم نفل نماز کے لئے کوئی تحدید نہیں ،انشراح کے ساتھ جتنا پڑھ سکیں اتنا پڑھیں ۔رمضان میں قرآن پاک زیادہ پڑھا کیجئے ۔وظیفہ بعد میں دریافت کیجئے ۔ صدیق احمد