تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ کھجور کھانا حلال روزی کی علامت ہے ۔ باقی کی تعبیر معلوم نہیں ، دعا کررہاہوں اللہ پاک فضل فرمائے۔ صدیق احمدایک خواب کی تعبیر ایک صاحب نے خط میں خواب لکھا کہ میں نے دیکھا کہ ایک ریگستان جنگل میں آپ ہیں اور میں ہوں ،آپ تشریف لے گئے اور چپل آپ کی رہ گئی میں اس کو لے کر پیچھے پیچھے دوڑا پھر میں نے آپ سے اپنی تکلیف عرض کی اور دعا کی درخواست کی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم معمولات کا ناغہ نہ کیجئے ، خواب کی تعبیر بظاہر یہ ہے کہ آپ میری پریشانی سے پریشان ہیں اللہ پاک آپ کی توجہ اور دعا کی برکت سے آسانی نصیب فرمائیں گے میں اس وقت واقعی بہت پریشان ہوں آپ دعاء فرمائیں ۔ صدیق احمدخواب میں خنزیر کا گوشت کھانا ایک طالب علم نے خواب دیکھا کہ میں خنزیر کا گوشت کھا رہاہوں میرے دوست نے منع کیا کہ یہ تو حرام ہے میں نے کہا کہ اگر چہ حرام ہے لیکن اس میں یہ یہ فائدے بھی ہیں خواب کی تعبیر ارشاد فرمائیں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم کوئی ناجائز کام کیا ہو تو بہ کرلیں ، اور گناہوں سے اجتناب کریں ۔صدیق احمد