تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
باب۷ خواب کس سے بیان کرنا چاہئے ایک صاحب نے حضرت کی خدمت میں تفصیلی خواب لکھا حضرتؒ نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم خواب اس سے بیان کرنا چاہئے جس کو تعبیر آتی ہے ۔ دوسرے سے بیان کرنا مناسب نہیں ۔دعاکررہاہوں اللہ پاک ہر قسم کے شرور سے حفاظت فرمائے ۔ صدیق احمد ایک صاحب نے تفصیلی خواب لکھا اور حضرت دامت برکاتہم سے اس کی تعبیر دریافت کی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم مجھے خواب کی تعبیر نہیں آتی نہ شبم نہ شب پر ستم کہ حدیث خواب گویم چو غلام آفتابم ہمہ زآفتاب گویم صدیق احمد ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں ایک خواب لکھا اور اس کی تعبیر دریافت کی حضرت نے جواب دیا کہ: مکرمی السلام علیکم خواب کی تعبیر مجھ کو نہیں آتی، صدیق احمد