تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
تلاوت قرآن پاک میں حضور قلب نہیں ہوتا ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں قرآن پاک کی تلاوت کرتاہوں لیکن حضور قلب نہیں ہوتا ایسا کیمیائی نسخہ تحریر فرمائیں جس سے تلاوت میں حضور قلب حاصل ہو حضرت نے جواب لکھنے سے قبل ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ چند الفاظ اور اصطلاحات کہیں پڑھ لیتے ہیں بزرگوں سے سن لیتے ہیں بس اسی کو دہرا یا کرتے ہیں ’’حضور قلب‘‘ کہیں سن لیا ہوگا بس اسی کو لکھنے لگے، دواکھانے میں حضورقلب ہوتا ہے یا نہیں ؟ دوافائدہ کرتی ہے یا نہیں ارے حضورقلب ہویانہ ہو دواتو اثر کرے گی ، قرآن کی تلاوت ہونا چاہئے حضور قلب ہویا نہ ہو اس کا اثر ہوگا فائدہ ہوگا، اجر وثواب ہوگا ۔ اور حضرت نے یہ جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم آپ تلاوت کرتے رہئے حضورقلب ہویا نہ ہو، نفس قرأت پر اللہ کی طرف سے اجر ملتا ہے عمل کیجئے اور پابندی کیجئے ۔ یہی نصیب ہوجائے تو بہت ہے۔ صدیق احمدتلاوت میں بہک جاتا ہوں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں حافظ قرآن ہوں ، میں جب تلاوت کے لئے بیٹھتا ہوں تو ذہن میں ادھر ادھر کی باتیں آنے لگتی ہیں پتہ نہیں چلتا کہ کون ساپارہ پڑھ رہا ہوں نسیان کا بہت زیادہ شکا رہوں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم