تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
اور نہ ہی ان میں جی لگتا ہے ایک رات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح خواب میں دیکھا، ایسا لگا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مصافحہ کیا لیکن حضور کی شکل نظر نہیں آئی اسوقت سے پریشان ہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ناراض تو نہیں ہیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ استغفار اور درود شریف کی کثرت کیجئے ،تعلیم وتعلم بھی حضور ہی کاکام ہے آپ کو وہم ہے حضور کیوں اس سے ناراض ہوئے ،صلی اللہ علیہ وسلم صدیق احمدبیماری کی وجہ سے معمولات کاناغہ باسمہٖ تعالیٰ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ بیماری کی وجہ سے تسبیحات کا ناغہ ہوجائے تو کوئی نقصان نہیں ،صحت کے بعد پڑھئے ۔ صدیق احمد ایک صاحب نے بڑے افسوس کے ساتھ لکھا کہ حضرت عرصہ دراز سے مسلسل بیمار چل رہاہوں معمولات سب چھوٹ جاتے ہیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم بیماری کی وجہ سے معمولات میں ناغہ ہوجائے تو کوئی نقصان نہیں صحت کے بعد اس پر عمل کریں ۔ صدیق احمد