تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
وساوس کی شکایت ایک صاحب نے وساوس کی شکایت کی لکھا کہ زبان سے گالی تک نکل جاتی ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم وساوس کا اعتبار نہ کیجئے ایسی صورت میں لاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم پڑھ کر کسی دوسرے کام میں لگ جایا کیجئے ۔ صدیق احمدوسوسے کب اور کیوں زیادہ آتے ہیں ایک صاحب نے تحریرفرمایا کہ میری کیفیت یہ ہے کہ ہر نماز میں گندے اور برے خیالات آتے ہیں ، ہروقت دنیاسامنے رہتی ہے ، قرآن پاک کی تلاوت کرتاہو اس وقت بھی ذہن دوسری طرف ہٹا رہتا ہے ۔ عبادت میں خشوع خضوع نہیں وہ کیسے حاصل ہو؟ حضرت نے فرمایا ایک ہفتہ عبادت شروع کئے ہوئے اتنی جلدی خشوع پیدا ہوجائے اور جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم آپ سنت کے مطابق وضوکرلیا کریں ۔ اور نماز بھی اسی طرح ادا کریں ، جب سنت کے خلاف عمل ہوتا ہے اس میں اس قسم کے وساوس آتے ہیں ۔ صدیق احمدوساوس کیسے ختم ہوں ایک صاحب نے وساوس و خطرات کی شکایت کی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: