تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مراقبہ وغیرہ اپنے شیخ ہی سے دریافت کرنا چاہئے ایک صاحب نے خط لکھ کر معلوم کیا کہ مجھے مراقبہ میں بیٹھنے کی خواہش ہے آپ کی اجازت کی درخواست ہے ۔ مراقبہ کا طریقہ ارشاد فرمائیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم آپ کا اصلاحی تعلق کس سے ہے جن سے ہو انہیں سے مراقبہ کے بارے میں دریافت کرنا مناسب ہے ،آپ کے لئے دعاء کررہاہوں اللہ پاک مقاصد میں کامیاب فرمائے۔ صدیق احمدمراقبہ موت ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ سچ لکھتا ہوں مراقبہ موت، احوال برزخ کا استحضار کرتاہوں تو قساوت قلبی کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے مرکردوبارہ زندہ ہی نہیں ہونا جب مرجائیں گے پھر عذاب کیسے ہوگا ؟ نفاق معلوم ہوتا ہے ۔ حضرت نے جواب تحریرفرمایا: دعاء کررہاہوں مراقبہ میں صرف اس کا تصور کیا کیجئے کہ اللہ پاک کے سامنے حاضر ہونا ہے پوری عمر کا حساب دینا ہے انشاء اللہ زندگی بنانے کے واسطے اتناہی مراقبہ کافی ہے ۔ صدیق احمدگناہ کرتے کرتے قلب سخت ہوگیا کیاکروں ایک صاحب نے تحریرفرمایا کہ گناہ کرتے کرتے میرا قلب سخت ہوچکا ہے