تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
حضرت تھانویؒ کے مواعظ کا مطالعہ کیجئے حضرت اقدس کے ایک مرید نے اپنے کچھ حالات ومعمولات لکھے اور اخیر میں معمولات کے اضافہ اور نصیحت کی درخواست کی ، اسی نوع کا اس سے قبل بھی ایک خط ارسال کرچکے تھے ، جس کے جواب میں حضرتؒ نے تحریر فرمایا تھا کہ آپ کے پاس کتنا فارغ وقت بچتا ہے۔ حضرت اقدس نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم آپ نے اس خط میں بھی نہیں لکھا کہ کتنا وقت آپ فارغ کرسکتے ہیں ، معمولات مناسب ہیں ، مناجات مقبول ایک منزل پڑھ لیا کیجئے ، قرآن پاک کی تلاوت میں اضافہ کردیجئے ۔دینی کتابیں خصوصاً مواعظ حضرت حکیم الامت کا مطالعہ کیجئے ۔ صدیق احمد ایک خط میں تحریر فرمایا: تعلیم الدین اور تبلیغ دین،حیات المسلمین،حکایات صحابہ ،فضائل صدقات کا مطالعہ کیجئے ۔ صدیق احمدفیوض یزدانی کا مطالعہ ہر ایک کے لئے نہیں ایک صاحب نے لکھا کہ میں نے کتاب فیوض یزدانی کا کئی بار مطالعہ کیا اس کتاب کو مطالعہ کرکے میں نے مؤکل کی زیارت کرلی۔ ایک رات میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کی زیارت کی ، کسی نے مجھے سونے سے جگاکر کھڑا کردیا۔ اور تین سو مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھوائی میں نے وہ کتاب مسجد میں