تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کرتے رہیں ۔نماز باجماعت ، تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کریں ، فضول گوئی، غیبت سے اجتناب کریں ، بغیر ضرورت کسی کے پاس نہ بیٹھیں ۔ صدیق احمدہر ایک کے لئے ایک نصیحت ایک صاحب کو تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم بزرگوں کی خدمت میں جایا کیجئے۔اتباع سنت کی کوشش کیجئے انشاء اللہ مقصود حاصل ہوگا۔ صدیق احمد عزیزم السلام علیکم میری طبیعت خراب ہے ، اکابر کی اتباع کی برکت سے اتباع سنت کا جذبہ پیدا ہورہا ہے ، اللہ پاک اضافہ فرمائیں ۔ صدیق احمدلگے رہئے انشاء اللہ کامیابی ہوگی ایک مرید نے تحریرکیا کہ آپ کے بتلائے ہوئے معمولات پورے ہورہے ہیں ، غیبت چغلی وغیرہ سے پرہیز کرتاہوں ہدایات پر عمل کررہاہوں اطلاعاً عرض ہے کامیابی کی دعاء فرمائیں ،حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں ، پابندی سے معمولات پورے کرتے رہئے ۔ انشاء اللہ اس کی برکات حاصل ہوں گی۔ اور منزل تک رسائی ہوگی میں دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمد