تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
خواب کی تعبیر اور معمولات اپنے شیخ ہی سے پوچھئے ایک صاحب نے حضرت کی خدمت میں تفصیلی خط تحریر فرمایا جس میں تین خواب بھی لکھے ، خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ، اکابر سے ملاقات کا بھی تذکرہ کیا، اپنے معمولات بھی لکھے کہ حزب البحر، مناجات مقبول،دوازدہ تسبیحات وغیرہ پڑھتا ہوں یہ معمولات جاری رکھوں یا اس میں کچھ ترمیم کردوں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم مجھے خواب کی تعبیر نہیں آتی، آپ کا اصلاحی تعلق کس سے ہے معمولات کا انتخاب انہیں سے بہتر رہے گا ، اللہ پاک مقصد میں کامیاب فرمائے ۔صدیق احمدخواب میں اللہ تعالیٰ کی زیارت ایک صاحب نے لکھا کہ میں نے خواب دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے میرے واسطے بسکٹ پھیکا، اور ایک مرتبہ دیکھا کہ میرے سامنے بخاری شریف وغیرہ بہت سی کتابیں کھلی ہیں ، حضرت علی ؓ تشریف لائے میں ان سے عربی میں گفتگو کررہاہوں اور وہ اردو میں کررہے ہیں اس کی تعبیر ارشاد فرمائیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ خواب کی تعبیر تو مجھے نہیں آتی ، خواب سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ پاک آپ سے کوئی اپنی مرضی کا کام لینا چاہتے ہیں ۔اللہ پاک فضل فرمائے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمد