تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
نماز باجماعت قرآن پاک کی تلاوت اور تسبیحات کی پابندی ضروری ہے ۔ کوشش کیجئے کہ اپنے سے کسی کو تکلیف نہ پہونچے۔ دعاء کررہاہوں اللہ پاک حج بیت اللہ سے اور روضہ پاک کی زیارت سے مشرف فرمائے ۔ صدیق احمدعام لوگوں کے لئے ضروری معمولات حضرت ؒ کے ایک مرید نے تحریر فرمایا کہ میں فجر کے بعد سورہ یٰسین ظہر بعد سورہ فتح اور عصر بعد سورہ نبا وغیرہ پڑھتا ہوں ، اس کے علاوہ اور بھی متفرق تسبیحات اور وظائف لکھے اور دریافت کیا کہ ان معمولات میں کچھ کمی بیشی اور تغیر وتبدل کروں یا اسی طرح رکھوں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم پانچوں نمازوں کے بعد جو سورتیں پڑھنے کی فضیلت احادیث میں ہے ان کو پڑھا کریں اس کے علاوہ مناجات مقبول (جس کی سب دعائیں احادیث سے ماخوذ ہیں ) ایک منزل روزانہ پڑھ لیاکریں ، قرآن پاک کی تلاوت اور درود شریف کی کثرت رکھیں ۔ صدیق احمداللہ تعالیٰ کو کس نام سے یاد کیاجائے ایک صاحب نے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ کے بہت سے نام ہیں کس نام سے یاد کیا جائے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم جس نام سے بھی اللہ کو یادکیا جائے برکت سے خالی نہیں ۔ صدیق احمد