تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی زید کرمکم السلام علیکم گناہوں سے توبہ کے لئے دروازہ کھلا ہوا ہے ۔ ہمت سے کام لیجئے ۔ گناہوں سے بچئے۔ یہ مراقبہ کیا کیجئے کہ خداوند کریم میری ہر حرکت کو دیکھ رہا ہے ۔ اس کے سامنے جانا ہے کیا منھ لے کر جاؤں گا۔ صدیق احمدگناہ ہوگیا اب کیاکروں حضرت کے منسلکین میں سے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ حضرت مجھ سے ایک بہت بڑا گناہ ہوگیا ، طبیعت پریشان ہے اب کیاکروں ، حضرت کی طرف رجوع کرتاہوں میری رہنمائی فرمائیں اور کچھ معمولات ووظائف مقررکردیں ، مجھ کو حکم دیجئے کہ میں کب آپ کی خدمت میں حاضر ہوں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم حالات کا علم ہوا گناہ کے بعد توبہ اس کا علاج ہے ، آئندہ کے لئے پختہ عزم ہوکہ اب یہ کام نہ ہوگا۔ آپ کے پاس کتنا وقت ہے اس کے حساب سے معمولات مقرر کردیئے جائیں ، یہ جگہ آپ کے یہاں سے بہت دور ہے خط لکھتے رہیں جب فرصت ہو تشریف لاویں ۔ صدیق احمدگناہ کرڈالا اب کیاکروں ایک صاحب نے لکھا کہ مجھ سے ایک زبردست گناہ سرزد ہوچکا ہے ایک لڑکے سے بدفعلی کا شکارہوچکاہوں ۔ مجھ سے بڑی غلطی ہوئی ۔ہر وقت ڈر لگتا ہے