تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ایک سالک مبتدی کو تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم نماز باجماعت اور تلاوت کا اہتمام کیجئے ، روزانہ صبح وشام یہ تسبیحات پڑھا کیجئے ۔ (۱)اول کلمہ(۲)تیسرا کلمہ(۳)استغفار (۴)درودشریف ، ایک ایک تسبیح صبح وشام پڑھا کیجئے ۔آپ کیلئے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدسب سے زیادہ ضروری چیز ایک مرید نفس کی اصلاح کے طالب کے خط کے جواب میں تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا۔ دوازدہ تسبیح مناجات مقبول قرآن پاک کی تلاوت نماز باجماعت پابندی سے اداکریں ۔ سب سے زیادہ ضرورت اس کی ہے کہ اخلاق اور معاملات اچھے ہوں ، کوشش کریں کہ اپنے سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔ صدیق احمدمرید کو تنبیہ ایک مرید کو ان کے حالات کے مطابق خط تحریر فرمایا جو ذکر وغیرہ میں کوتاہی کا شکار تھے ۔ مکرمی السلام علیکم حالات کا علم ہوا۔ آپ وقت نکالئے کوشش کیجئے کہ ذکر وغیرہ کے لئے کچھ وقت نکل آئے ۔