تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
تحریرفرمایا: عزیزم السلام علیکم کبھی کبھی اس قسم کی آواز آتی ہے اس طرف التفات نہ کیا جائے ورنہ ترقی رک جاتی ہے ۔ یہ مقصود نہیں ہے۔اس میں خطرات بھی ہیں ،ترقی کامعیار شریعت ہے ۔ سنن اور مستحبات کا بھی اہتمام کرنا چاہئے ۔رذائل کا علاج شریعت میں موجود ہے جو رذیلہ اپنے اندر ہو اس کو لکھ کر اس کا علاج معلوم کرلیجئے ۔ احقر صدیق احمد دوبارہ ان صاحب نے تحریر فرمایا کہ جو آواز پہلے سنائی دیتی تھی اب بند ہوگئی حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ عزیزم السلام علیکم یہ مطلوب نہیں اور نہ مطلوب ان پر موقوف ہے۔ صدیق احمداللہ تعالیٰ سے قرب اور اس کی محبت ونسبت پیدا کرنے کا طریقہ ایک صاحب نے بڑی عقیدت کے ساتھ دریافت کیا کہ حضرت ایسا طریقہ ارشادفرمائیں جس سے اللہ تعالیٰ کا قرب اور اس کی محبت ونسبت حاصل ہو۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم