تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
نماز میں سستی اور وساوس کا علاج ایک صاحب نے لکھا کہ اعمال مقصودہ نماز اور تلاوت قرآن پاک وغیرہ میں سستی ہوتی ہے نیز وساوس کا ہجوم رہتا ہے اس کا علاج تحریر فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرم السلام علیکم امور اختیاریہ میں اختیار سے کام لیجئے غیر اختیاری امور کی طرف التفات نہ کیجئے نماز میں جب سستی ہو تو مابعد الموت کے حالات کا استحضار کیجئے ۔ وساوس کی طرف بالکل توجہ نہ کیجئے ورنہ اس میں اور زیادتی ہوگی۔ صدیق احمد مکرمی السلام علیکم کوشش کیجئے اعمال پر پابندی ہو یہ تو اختیاری چیز ہے کاہلی اور سستی ہو تو آخرت کی فکر اور خدا کے سامنے حاضر ی کا تصورکرلیا کریں ۔ صدیق احمدمعمولات ذکر وغیرہ میں سستی کاہلی کا علاج عزیزم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ اس سے قبل جواب تحریر کرچکا ہوں ہمت سے کام لو جس طرح دوسرے کام کے لئے وقت نکالتے ہو اس کے لئے بھی وقت نکالو جب سستی ہونے لگے یہ تصورکرلیا کروکہ اگر میں ناغہ کرتاہوں تو میرا اتنا نقصان ہے جس کی تلافی نہ ہوسکے گی۔ صدیق احمد