تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
باب۵ اذکار ومعمولات اپنے مصلح وشیخ ہی سے ذکر کا طریقہ دریافت کیجئے ایک صاحب نے تحریر فرمایا مجھے اللہ اللہ کرنے کا طریقہ تعلیم فرمادیجئے ۔ میں کس طرح ذکر اللہ کیاکروں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ تعالیٰ مکرمی السلام علیکم آپ کا اگر کسی سے اصلاحی تعلق ہو تو اس قسم کی چیزیں ان ہی سے دریافت کیجئے ۔ اگر نہیں ہے تو مطلع کیجئے کہ آپ کے پاس کتنا وقت ہے ؟ کیا مشغلہ ہے؟ اس کے بعد کچھ عرض کرسکوں گا۔ صدیق احمدجن سے بیعت ہوں ان ہی سے ذکر پوچھئے ایک صاحب نے ذکر جہری کی اجازت چاہی ان کے خط سے یہ بھی معلوم نہ ہوتا تھا کہ ان کا اصلاحی تعلق کس سے ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا :