تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
اصلاحی خط لکھنے کے سلسلہ میں ایک ہدایت ایک صاحب نے حضرت سے اصلاحی تعلق قائم کیا، اور کچھ حالات لکھے۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم روزانہ صبح وشام ایک ایک تسبیح تیسرا کلمہ، درودشریف، استغفار کی پڑھ لیاکریں ۔ اور حالات سے اطلاع کرتے رہیں ۔ خط لکھتے وقت اس کا کچھ حصہ خالی رکھا کیجئے تاکہ ہر مضمون کا جواب اس کے سامنے لکھ دیاجائے۔ صدیق احمددوسروں کے حالات نہ دیکھاکریں ایک مرید صاحب نے اپنے کچھ حالات تحریر کئے حضرت اقدس کو ان کے حالات اور مزاج سے واقفیت تھی ان کے حالات کے پیش نظر مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم آپ دوسروں کے حالات نہ دیکھا کریں اپنی فکر کریں اور اصلاح کریں ۔ کچھ کام شروع کردیجئے ۔ میں کئی بار کہہ چکا ہوں بیکاری میں ہر طرح کی فکریں سوار رہتی ہیں ۔ صدیق احمدایک اجازت یافتہ کا خط ایک صاحب نے تحریر فرمایاکہ احقر ۱۳سال سے حضرت مسیح الامت سے