تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
گناہ کبیرہ اور بدنگاہی کا علاج ایک صاحب نے تحریر فرمایا خواہشات نفسانی کا غلبہ ہے ۔ گناہ کبیرہ پر اصرار ہوتا رہتا ہے بدنگاہی کے مرض میں مبتلا ہوں ۔ نگاہ بہکتی ہے ۔ حضرت والا سے اصلاح کا طالب ہوں ۔حضرت نے تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم اختیاری چیزوں میں اپنے اختیار کوکام میں لائیے ۔ جب ایسا غلبہ ہودل میں یہ خیال کیجئے کہ میری ہر حرکت کو خدا واند دیکھ رہا ہے ۔ میری صحت کے لئے دعاء کیجئے ۔ صدیق احمد اسی طرح کا ایک اور صاحب نے خط لکھا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم دعاء کررہاہوں ایسی حالت میں یہ استحضار کیجئے کہ خدا دیکھ رہا ہے خدا کے سامنے جانا ہے انشاء اللہ نفس کا غلبہ جاتا رہے گا۔ صدیق احمدنفس قابو میں آنے کے لئے وظیفہ ایک صاحب نے لکھا کہ نفس وشیطان کے جال میں پھنسا ہوں نفس سرکشی پر آمادہ ہے دعافرمائیے۔حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں ۔ استغفار کی کثرت کیجئے ۔ انشاء اللہ رفتہ رفتہ نفس قابو میں آجائے گا ۔ صدیق احمد