تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
آخرت کا جس میں نفع ہو اس کو کیوں نہ اختیار کیا جائے ۔ صدیق احمد مکرمی السلام علیکم عبادت میں جی لگے نہ لگے آپ کرتے رہئے انشاء اللہ دل لگے گا۔ صدیق احمدقابل رشک اور اچھی حالت ایک صاحب نے اپنے حالات تحریر فرماتے ہوئے لکھا کہ اکثر اوقات غمزدہ رہتا ہوں موت وآخرت کی یادآتی ہے ا ور روتاہوں ، معلوم نہیں میرا خاتمہ کیسا ہو میرے اعمال اس قابل نہیں ، معلوم نہیں حشر میں میرے ساتھ کیا معاملہ ہو، حسن خاتمہ کی دعاء فرمائیں ، اور کچھ تحریر فرمائیں جس کو پابندی سے پڑھتا رہوں اللہ تعالیٰ نجات نصیب فرمادے ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ انشاء اللہ خاتمہ اچھا ہوگا آپ نے جوا پنا حال تحریر کیا ہے یہ حال محمود ہے ۔ اچھے انجام کی علامت ہے ۔نماز باجماعت تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیجئے ۔ تسبیحات کے ساتھ مناجات مقبول ایک منزل روزانہ پڑھ لیا کیجئے ۔ صدیق احمداصل تصوف ایک صاحب نے اپنے حالات تحریر فرمائے لکھا کہ نماز تسبیح وغیرہ میں ذہن حاضر نہیں رہتا ۔ حضرت تھانویؒ کی کتب کا مطالعہ کرتاہوں حضرت نے جواب تحریرفرمایا: