تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ہونے میں انشاء اللہ زیادہ نفع ہوگا۔ بہو(جس کا دماغ خراب یا کچھ اثرات ہیں اس کے لئے) معوذ تین (یعنی سورہ فلق وسورہ ناس) گیارہ بارہ پڑھ کر نمک میں دم کردیجئے اور نمک استعمال کرایئے۔ صدیق احمدبیعت سے پہلے مناسبت ضروری ہے ایک غیر متعارف صاحب نے حضرت کا نام سن کر خط لکھا اور اس میں بیعت کی درخواست کی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرم زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آپ پہلے سے کسی سے بیعت ہیں یا نہیں مجھے آپ نے دیکھا نہیں جب تک دیکھ کر کچھ خط وکتابت کرکے مناسبت نہ پیدا ہو بیعت ہونا مناسب نہیں ۔ صدیق احمدعوام کس سے بیعت ہوں ایک عامی شخص نے حضرت کی خدمت میں خط لکھا کہ مجھ کو آپ سے بہت عقیدت ہے بیعت کے لئے تڑپ رہاہوں گذارش ہے کہ آنے کی اجازت دیجئے اور مجھے بیعت فرمالیجئے۔حضرت نے جواب تحریرفر مایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم مختلف حضرات کے پاس خط لکھا کریں جن سے مناسبت ہوجائے ان سے اصلاحی تعلق قائم کرلیں ابھی جلدبازی سے کام نہ کریں ۔ صدیق احمد