تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کبھی کبھی آجایاکرتی ہے ۔ایک رات عجیب اتفاق ہوا کہ میری اہلیہ نے بتلایاکہ آج میں رات بھر سوئی نہیں کیونکہ آپ کے سینہ سے اللہ اللہ کی آواز آتی رہی میری اہلیہ بہت خوف زدہ پریشان ہوگئی اور مجھے خوشی ہوئی ۔حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا دعا کررہاہوں آپ وہم نہ کریں سونے والے کے حالات اس قسم کے ہوجاتے ہیں ہم لوگوں کا خود یہ حال ہے کہ سونے میں آواز آتی ہے ۔ اگر ذکر کی آواز ہے تو یہ خوشی کی بات ہے نہ کہ پریشان ہونے کی آپ معمولات پابندی سے اداکرتے رہیں ۔ صدیق احمد ایک اور صاحب کو اسی قسم کے خط کے جواب میں تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم حالات کاعلم ہوا ، شریعت کی پابندی کا اہتمام کیجئے آواز آنے سے آپ کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ رفتہ رفتہ ساری شکایات انشاء اللہ جاتی رہیں گی روزانہ سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھ کر پانی پر دم کرکے میاں بیوی پی لیاکریں ۔ سوتے وقت معوذتین پڑھ کر اپنے اوپر دم کرکے سویاکریں ۔ صدیق احمداعمال کی ترغیب ایک صاحب کو ان کے خط کے جواب میں تحریرفرمایا: عزیزم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘