تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ناجائز محبت اور غلط تعلق ختم کرنے کی دعاء ایک صاحب نے لکھا کہ مجھے ایک شخص سے تعلق اور عشق ہے ہر وقت اسی کی تصویر میری نگاہوں کے سامنے رہتی ہے ۔ میں چاہتاہوں کہ اس کی محبت سے نجات مل جائے لیکن نہیں ہوپاتا میرے لئے دعافرمائیں اور کوئی طریقہ ارشاد فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم دعاء کررہاہوں اَللّٰہُمَّ طَہِّرْ قَلْبِیْ عَنْ غَیْرِکَ وَنَوِّرُ قَلْبِیْ بِنُوْرِ مَعْرِفَتِکَ ہر نماز کے بعد سات بار پڑھ کر دعا کرلیاکریں ۔جب اس کی طرف خیال جائے اپنے کو کسی کام میں مشغول کردیجئے۔ صدیق احمدجس پر نفسانی خواہش کا غلبہ ہو ایک دیندار خاتون نے اپنے حالات لکھے اور اضطرابی کیفیت لکھی ۔ ان کے خط کے صرف ایک جملہ سے پورے خط کے مضمون کا اندازہ ہوسکتا ہے ۔ لکھتی ہیں دعا فرمائیے کہ اللہ پاک مجھے نفس کے شر سے اور اس کی خواہش سے مبراکردے کاش ایسا ہوتا کہ نفسانی جذبہ بالکل مردہ ہوجاتا اس حد تک ہوجاتا کہ جل کر ٹھنڈی راکھ بن جاتا۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: محترمہ زید مجدہا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا آپ پریشان نہ ہوں ۔ اس قسم کے حالات ہر ایک کو پیش آتے ہیں درود شریف کی کثرت کریں اور یہ دعاء صبح وشام سات مرتبہ پڑھ لیا کریں ۔ اَللّٰہُمَّ طَہِّرْ قَلْبِیْ عَنْ غَیْرِکَ وَنَوِّرُ قَلْبِیْ بِنُوْرِ مَعْرِفَتِکَ