تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
تنہائی میں نفس وشیطان کا غلبہ ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ احقر تنہائی میں نفس اور شیطان کا شکار ہوکر معاصی میں مبتلا ہوجاتا ہے بار بارندامت بھی ہوتی ہے تو بہ بھی کرتاہوں لیکن پھر بھی گناہ ہوہی جاتا ہے حضور والا خصوصی توجہ فرمائیں کیسے چھٹکارا ہو ذلت رسوائی سے پناہ ملے کوئی عمل تجویز فرمادیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم فی الحال تو آپ تنہائی چھوڑدیں ۔ کسی وقت تنہانہ رہیں ۔ جب نفس کا غلبہ ہو نماز شروع کردیں ، یاکسی دوسرے کام میں لگ جایا کریں ۔ کتاب دیکھیں ۔یاکسی کام میں مشغول ہوجائیں ۔ استغفار کی کثرت کریں ۔ دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدجب خواہش کا غلبہ ہو ایک صاحب نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے میں غیبت چغلی سے پرہیز کرتاہوں ۔ لیکن بدنگاہی کی شکایت ہے ۔ بکثرت بدنگاہی میں مبتلا ہوجاتا ہوں اور کبھی کبھی بری حرکت کا بھی شکار ہوجاتا ہوں ۔ حضرت والا سے گذارش ہے کہ میرا علاج تجویز فرمائیں ۔حضرت اقدس نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ جب بھی خواہش کا غلبہ ہو آپ اس جگہ سے ہٹ کر نماز یا قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول ہوجائیں ساتھیوں کے ساتھ تکرار(دینی مذاکرہ) میں لگ