تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ذکر میں حضور قلبی ایک صاحب نے لکھا کہ میرا قلب خدا اور آخرت کی طرف متوجہ نہیں ہوتا ، زبان تو ذکر میں منہمک رہتی ہے مگر قلب میں غفلت پاتا ہوں آپ سے گذارش ہے ایسا کوئی اسم یاد عاء تحریر فرمادیں کہ میرا قلب ذاکرہوجائے ، اور میرے قلب کی غفلت ختم ہوجائے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم ذکر کرتے رہئے انشاء اللہ حضور قلبی بھی حاصل ہوجائے گا ، پابندی ضروری ہے ۔ استحضار نہ ہو اس میں کوئی نقصان نہیں ۔ صدیق احمدذکرمیں رقت مطلوب نہیں ایک صاحب نے تحریرفرمایا کہ اعمال پر استقامت نصیب نہیں ذکر کے وقت قلب میں رقت نہیں ہوتی معمولات میں کچھ اضافہ فرمانا چاہیں تو فرمادیں ، ایک شب احقر نے آپ کو خواب میں دیکھا ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ تعالیٰ استقامت نصیب فرمائے ۔ معمولات مناسب ہیں اس پر عمل کرتے رہیں ۔ ذکر میں رقت مطلوب نہیں ۔ خواب میں ملاقات محبت کی علامت ہے اللہ پاک ذریعہ نجات فرمائے ۔ صدیق احمد