تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
اللہ پا ک سے قرب ہونے کا طریقہ حضور صلی اللہ وعلیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنا ہے ۔ ہرکام سنت کے مطابق ہو، جس کو جوکچھ حاصل ہوا ہے اسی کی بدولت ہوا ہے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدنفس کی موافقت یا مخالفت ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں نہ تو ہمیشہ نفس کی مخالفت کرتاہوں اور نہ ہی ہر وقت پیروی کرتاہوں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم پیروی تو صرف اللہ اور اس کے رسول ہی کی ہوتی ہے ، البتہ نفس کی خواہش اگر جائز ہے تو اس کا پورا کرنا گناہ نہیں ۔ صدیق احمدمطلوب نفس کشی ایک صاحب نے اپنے حالات لکھے ،مجاہدے اور نفس کشی کی درخواست کی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا ، ہرکام شریعت کے مطابق کیجئے یہی نفس کشی ہے۔ نماز باجماعت ، تلاوت اور معمولات کی پابندی کیجئے ۔ صدیق احمد