تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
دعاء مانگنا فائدہ سے خالی نہیں ایک صاحب نے متعدد خطوط میں اپنی پریشانیوں کا اظہار کیااور لکھا کہ برابر حضرت سے عرض کرتا ہوں وظیفہ پڑھ کر دعاء بھی کرتاہوں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوتا ، میری پریشانی دورہوگی یا نہیں ۔آخر مجھ کو فائدہ کیوں نہیں ہوتا ، حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم کیا کررہے ہیں ان سے فائدہ کیوں نہیں ہوتا ۔اللہ پاک سے کوئی سوال کرے اور پھر نہ ملے یہ عقیدہ درست نہیں ہے۔ملنے کی ایک ہی صورت نہیں ہوتی معلوم نہیں کیا کیا مصائب دور ہورہے ہیں کیا یہ ملنا نہیں ہے۔ صدیق احمددعاء قبول نہ ہونے پر اللہ تعالیٰ سے شکوہ ایک صاحب نے سعودیہ سے خط لکھا کہ عرصے سے معاشی پریشانیو ں میں مبتلاہوں کئی سال سے ملازمت کے سلسلہ میں یہاں پڑاہوا ہوں ۹۔۱۰سال ہوگئے حرم پاک میں دعاء کرتے ہوئے اب تک میری دعاء قبول نہیں ہوئی بزرگوں سے بھی دعائیں کرائی ان کا سہار الیا لیکن حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سنا ہے کہ اگر دعاء قبول نہ ہوتو اس کے بدلہ میں آخرت میں بہت کافی اجر وثواب ملے گالیکن مجھ کو تو دنیا ہی میں کچھ چاہئے ۔ اگر میرے لئے بہتر نہیں ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر بھی تو قادر ہے کہ جس وجہ سے بہتر نہ ہو وہ وجہ ختم کردے اور مال کو میرے لئے بہتر فرمادے پھر بھی اللہ تعالیٰ نہیں کرتا تو خیال ہونے لگتا ہے کہ شاید اللہ تعالیٰ قادر