تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
عملیات کے پیچھے نہ پڑئیے زندگی سنت کے مطابق گذاریئے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ آپ کا خط ملا میں آپ سے اصلاحی تعلق قائم کرنا چاہتاہوں آپ نے لکھا کہ تجدید بیعت ضروری ہے۔ اب مجھے آپ طریقہ بتلایئے کس طرح بیعت ہوں ، دوسری بات یہ کہ مجھے آپ عملیات کی اجازت بھی دے دیں لوگ میرے پاس آتے ہیں کس طرح عملیات کیاکروں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم جو صاحب کسی سے بیعت ہوتے ہیں ان کے لئے میں تجدید بیعت کا مشورہ نہیں دیتا البتہ اصلاحی تعلق جس سے مناسبت ہو قائم کرلیں ۔ عملیات میں آپ نہ پڑیں ۔ اپنی زندگی سنت کے مطابق گذارنے کی کوشش کریں ،عملیات میں خطرات بھی ہیں ۔ صدیق احمدالتکشف کا مطالعہ ایک فارغ التحصیل طالب علم نے پوچھا کہ آج کل’’ التکشف عن مہمات التصوف‘‘ حضرت تھانویؒ کی تصنیف کردہ مطالعہ کررہاہوں اس کا مطالعہ مفید ہے یامضر؟حضرت نے جواب تحریر فرمایا: التکشف کا مطالعہ مفید ہوگا۔ جہاں سمجھ میں نہ آئے کسی سے حل کرلیا کیجئے۔ صدیق احمد