تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام کرو، فضول باتوں سے بچتے رہو، اپنے سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے اس کی کوشش کرو۔ صدیق احمد اسی طرح کا ایک اور صاحب نے خط لکھا تھا اس کایہ جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم حالات کا علم ہوا، نماز باجماعت تلاوت کا اہتمام کیجئے ۔اگر ایک گھنٹہ کا وقت نکال سکیں تو کچھ معمولات تحریر کروں ، ورنہ جو کررہے ہیں اس کو پابندی سے کرتے رہئے۔ صدیق احمدفارغ ہونے والے ایک طالب علم کو نصیحت ایک طالب علم مدرسہ سے فارغ ہوکر اپنی تعلیم پوری کرچکے تھے ، اب اصلاحی تعلق قائم کرنے کی غرض سے حضرت کی خدمت میں کچھ عرصہ تک ہتورا میں قیام کی درخواست دی، اور جماعت میں جانے یا کسی خانقاہ میں رہنے کی بابت حضرت سے مشورہ لیا ۔ ساتھ ہی حفظ کرنے کی بھی تمنا ظاہر کی ، حضرت اقدس نے مندرجہ ذیل جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ بہتر یہ ہے کہ کسی جگہ کام شروع کردیجئے ،اور ساتھ ساتھ حفظ بھی کرتے رہئے، خط کتابت کرتے رہئے، موقع نکال کر یہاں تشریف لاتے رہئے ، اس میں انشاء اللہ تعالیٰ زیادہ نفع ہوگا، اگر یہاں صرف خانقاہی رنگ ہوتا تو مستقل قیام میں فائدہ ہوتا۔اس وقت میرے ذہن میں کوئی ایسی خانقاہ بھی نہیں جہاں رہ کر استفادہ کیا جائے ۔ صدیق احمد