تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
قرض کی ادائیگی کے لئے دعاء بھی کرتے رہیں اور تدبیربھی ، جلد ہی اس سے سبکدوشی حاصل کریں ۔اپنے اوقات کی حفاظت رکھیں ۔ لوگوں سے زیادہ اختلاط نہ ہو، اپنے کام سے کام رکھیں ، ضرورت کے وقت لوگوں سے ملاقات کریں ، زیادہ وقت ذکر ، تلاوت ، مراقبہ میں گذاریں ۔ صدیق احمدمصیبت دور ہوگئی اللہ کا شکر اداکیجئے ایک صاحب نے لکھا کہ میں نے آپ کی خدمت میں ایک عریضہ ارسال کیا تھا جس میں منجملہ باتوں کے ایک بات یہ بھی لکھی تھی کہ مجھے اس وقت ایک مصیبت درپیش ہے میں نے آپ سے دعا کی درخواست کی تھی ، الحمدللہ آپ بزرگوں کی دعاؤں سے وہ مصیبت اللہ پاک نے غیبی مدد سے ٹال دی۔ اللہ کے فضل سے راحت ملی۔حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم یہ اللہ کا انعام ہے ۔ اللہ پاک ہر طرح عافیت نصیب فرمائے ۔اس شکریہ میں کچھ نوافل پڑھ لیا کیجئے ۔دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدپریشان کن حالات میں دعاء کی ترغیب مکرمی زید کرمکم السلام علیکم یہ حالات آدمی کو پیش آتے ہیں استغفار کیجئے ۔ درودشریف پڑھئے اللہ پاک بہت مہربان ہے اس سے جو بھی مانگتا ہے سب کو دیتا ہے اس کے دربار سے کوئی محروم نہیں ہوتا آپ دعاء کرتے رہیں انشاء اللہ نفع ہوگا۔ صدیق احمد