تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مجوزہ معمولات اور اتباع سنت کا اہتمام کیجئے ایک صاحب نے اصلاح سے متعلق کچھ تفصیلات لکھیں ، جس میں تحریر فرمایا کہ کلمہ طیبہ استغفار وغیرہ تو پڑھتا ہوں ، سانس کے ذریعہ پاس انفاس بھی کرسکتا ہوں ہر وقت ذکر کرنے کا جی چاہتا ہے۔ مختصر درود شریف کون سا پڑھا کروں اور عام اوقات میں کس ذکر کی کثرت رکھوں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم اس قسم کے حالات چوڑے کاغذ پر لکھنا چاہئے تاکہ اسی کے سامنے جواب تحریرکروں ۔ آپ کون ساذکر کرتے ہیں تحریر فرمائیے۔ مختصر درود شریف بہت سے ہیں آپ جو پڑھ سکتے ہوں اس کا انتخاب کرلیں ۔ قرآن پاک کی تلاوت نماز باجماعت کا اہتمام کیجئے ،اتباع سنت کا اہتمام کیجئے صدیق احمدوظائف کے پیچھے نہ پڑیئے مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ‘ وظائف کے پیچھے نہ پڑیں ہر عمل سنت کے مطابق کیجئے ۔نماز باجماعت اور تلاوت کا اہتمام کیجئے ۔ صدیق احمد