تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
حساب لے گا ہر سستی کا یہی علاج ہے۔ درود شریف کا ورد زیادہ کیجئے انشاء اللہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت پیدا ہوگی جس سے اطاعت کا جذبہ قوی ہوگا۔ صدیق احمدکاہلی وسستی کا علاج ایک خاتون نے خط لکھا کہ میں نے حفظ کیا ہے کچھ پارے یاد ہیں کچھ پارے بھول گئی ہوں ، جو یاد ہے وہ بھی بھول جاتی ہوں فجر کی نمازاور فجر بعد تلاوت تو پابندی سے ہوجاتی ہے باقی نمازوں میں سستی ہوتی ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: محترمہ السلام علیکم کوشش کیجئے کہ کاہلی دور ہو یہ تو آپ کے اختیار میں ہے ، یہ خیال کیجئے کہ خدا کو منھ دکھانا ہے اس کی نافرمانی کرکے کیسے منھ دکھاؤں گی ، انشاء اللہ کاہلی دورہوگی۔ صدیق احمد ایک عالم صاحب نے تحریر فرمایا کہ حضرت آج کل پھر سستی کاہلی سوار ہوگئی معمولات میں پابندی نہیں ہورہی ہے، حضرت کی دعاء سے اب صحت ہے ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم یہ تو آپ کے اختیار میں ہے کچھ کام تو ایسے ہوں گے جن کو آپ پابندی