تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
اپنی تعریف پر خوش ہونا ایک صاحب نے تحریر کیا کہ اگر کوئی میری تعریف کرے تو اگر وہ بات میرے اندر نہیں پائی جاتی تب تو برا معلوم ہوتا ہے ورنہ اپنی تعریف سن کر خوشی ہوتی ہے اور اس وقت انابت الی اللہ شکر خداوندی کی بھی توفیق ہوتی ہے اور مخلوق کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ میں اس کا مستحق ہوں اگر یہ سمجھ کر کہ مومن کا گمان ہے اللہ پاک ایسا کردیں گے اس اعتبار سے خوشی ہوتو مضر نہیں ۔ صدیق احمدعجب وریا کا علاج ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ حضرت مفتی صاحب کی مجلس میں پابندی سے جاتا ہوں عجب وریا کا مرض اپنے اندر محسوس کرتا ہوں اور رذائل میں مبتلا ہوں نفس کی خواہش رہتی ہے کہ سب مجھے اچھا جانیں اور کسی کی تعریف کرنے پر جی خوش ہوتا ہے خلاف ہونے پر غصہ آتا ہے آپ سے درخواست ہے علاج تحریر فرمائیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعا کررہاہوں اللہ پاک رذائل سے حفاظت فرمائے استغفار کی کثرت کیجئے جب کوئی تعریف کرے تودعاء کیجئے کہ اللہ پاک مجھ کو ایسا ہی بنادے انشاء اللہ عجب پیدا نہ ہوگا۔ صدیق احمد