تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
عبادت میں حلاوت نصیب نہیں سکون بھی حاصل نہیں ایک صاحب نے تحریر فرمایا ذکر وعبادت برابر کرتاہوں لیکن حلاوت نصیب نہیں ،نہ ہی عبادت میں جی لگتا ہے، نہ لذت آتی ہے ۔ جواب تحریرفرمایا: مکرمی السلام علیکم دعاء کررہاہوں ، عبادت کرتے رہئے حلاوت نصیب ہویا نہ ہو خدا کی رضا تو حاصل ہوگی۔ صدیق احمد اسی طرح ایک اور صاحب نے تحریر فرمایاکہ معمولات کی پابندی کرتاہوں عبادت ذکر وشغل سب کرتاہوں لیکن پریشانیوں میں گھرارہتاہوں زندگی میں چین وسکون نصیب نہیں حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں کام میں لگے رہئے ،سکون کی طلب نہ کیجئے سکون حقیقی جنت میں حاصل ہوگا ، بندہ تو محنت کرتا ہے مجاہدہ کرتا ہے۔ صدیق احمدکیفیت حاصل نہ ہونے سے کوئی نقصان نہیں حضر ت کے ایک مریدنے چند اشعار تحریر کئے اوراس کے بعد میں لکھا کہ ایک مرتبہ دوازدہ تسبیحات شروع کرنے کے تھوڑی دیر بعد ایسی رقت اور سوز طاری ہوا کہ آنکھیں بہہ پڑیں ، کلمہ نفی پڑھتا جاتا تھا اور آنکھیں تھیں کہ تھمنے کا نام نہ لیتی تھیں ، دل میں خواہش بھی یہی تھی کہ میں پڑھتا جاؤں اور آنسو جاری رہیں ۔