تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کیوں ہورہا ہے ۔ بعدمغرب بازار میں چند نوجوانوں اور مزدور ی پیشہ کرنے والوں کو قاعدہ وغیرہ پڑھاتا تھا ، اب ان کو پڑھانے کا بالکل جی نہیں چاہتا۔ نصیحت کے طور پر دوچار باتیں کہنے سے بھی جی گھبراتا ہے ، جی چاہتا ہے کہ خاموش بیٹھا رہوں کسی سے کوئی بات چیت نہ کروں ، اور جب تنہا ہوتا ہوں تو بے اختیار آنسو جاری ہوجاتے ہیں ، نیند غالب ہوجاتی ہے ، بمشکل تھوڑی دیر سوتا ہوں ، یہ چند سطریں بمشکل خدمت میں پیش کررہاہوں اس کو بہت سمجھئے ، جواب کے لئے جوابی لفافہ خدمت میں ارسال کررہاہوں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات سے آگاہی ہوئی ، اس قسم کے حالات پیش آتے رہتے ہیں طبیعت لگے یانہ گلے جو کام خدا کی مرضی کے ہیں ان کو تو کرنا ہی ہے ، آپ کے سامنے اکابر کے حالات ہیں سب کو اس گھاٹی سے پار ہونا پڑتا ہے آپ پریشان نہ ہوں ، کچھ دن طبیعت پر جبر کرنا پڑے گا ، پھر انشاء اللہ بسہولت تمام کام انجام پاتے رہیں گے معمولات کا اہتمام کیجئے ۔ رمضان المبارک میں اگر مناسب ہوتو اعتکاف کرلیجئے آپ کے لئے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدتہجد کی پابندی نہیں ہوپاتی حضرت اقدس سے اصلاحی تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ تہجد کی پابندی کی توفیق نہیں ہوتی اور کچھ پریشانیوں بیماریوں کا بھی ذکر فرمایا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: