تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کسی بزرگ کے یہاں رمضان گذارنا ضروری نہیں دین کاکام کرناضروری ہے ایک عالم صاحب نے تحریر فرمایا کہ یہاں کے لوگوں نے مجھ سے تراویح پڑھانے پر اصرار کیا اور میں ان سے یہ شرط لگارہاہوں کہ اخیر عشرہ میں مجھے ہتھورا جانا ہے اگر وہ شرط قبول کرتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ میں پورا رمضان انشاء اللہ ہتھورا ہی میں گذاروں گا صرف آپ کے مشورہ کا انتظار ہے۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ خط ملا جذبات سے کام نہ لینا چاہئے ، دین کا کام مقدم ہے ۔ آپ وہاں رمضان گذاریں اور کام کریں یہاں آنا ضروری نہیں ہے، معمولات کی پابندی کرتے رہیں ، وہاں آپ کی زیادہ ضرورت ہے یہاں بعد رمضان یا کسی اور تعطیل کے موقع پر آجائیں ۔ میری بیماری بہت طویل ہوگئی ابھی تک سلسلہ چل رہا ہے کھانسی نہیں ہے گردن میں بہت تکلیف ہے چکر بہت رہتا ہے دعاء کیجئے ۔ صدیق احمدکسی بزرگ اور شیخ کی تعریف میں مبالغہ نہیں کرنا چاہئے ایک بڑے عالم صاحب نے حضرت کی شان میں ایک نظم تحریر کی اوراس میں بڑے مبالغہ سے کام لیا یہ بھی لکھا کہ آپ کے آگے کسی کی ولایت نہیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا :