تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
فصل نماز میں خشوع ایک صاحب نے لکھاکہ نماز میں خشوع کبھی ہوتا ہے اور کبھی نہیں ۔ خشوع کیسے حاصل ہو ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ نماز پڑھتے رہئے خشوع ہویا نہ ہو جتنا آپ کے اختیار میں ہے اتنا خشوع حاصل کرنے کی کوشش کیجئے ۔ صدیق احمدعمل مقصود ہے کیفیات مقصود نہیں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ ایک ماہ سے نماز میں خشوع خضوع کی کمی ہے جو کیفیت پہلے تھی وہ اب نہیں ہے ، جو آواز پہلے سنائی دیتی تھی وہ نہیں ہے اس کے سننے کا بہت اشتیاق ہے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم نماز پڑھتے رہئے خشوع بھی حاصل ہوجائے گا یہ کیفیات ہیں ، ہمیشہ باقی نہیں رہتیں مقصود عمل ہے نہ کہ کیفیات دعاء کرتاہوں ۔ صدیق احمد