تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی زید کرمکم السلام علیکم یہ گمان اچھا نہیں ، سب کے ساتھ اچھا گمان رکھنا چاہئے ،کوشش کیجئے کہ جو بات نکالئے سوچ لیجئے کہ یہ کہنا چاہئے یانہیں ۔استغفار کی کثرت کیجئے ۔ صدیق احمد آپ صبر وتحمل سے کام لیں کچھ جواب نہ دیں ۔ اللہ پر بھروسہ کریں نماز کے بعد یالطیف ۱۱۱ بار پڑھ کر دعاء کرلیاکریں ۔ صدیق احمدناچ گانا باجااچھا لگنے اور اس کی طرف دل مائل ہونے کا علاج ایک صاحب نے اپنے حالات تحریر کئے منجملہ ان کے یہ بھی لکھا کہ نعت گانے بجانے اور قوالی کا بہت شوق ہے اور بہت اچھا لگتا ہے حتیٰ کہ غیر مسلموں کے جو پروگرام ہوتے ہیں جس میں خاص ترنم اور راگ کے ساتھ جے رام جے رام کہتے ہیں وہ بھی اچھالگتا ہے ۔ نیز تحریر فرمایاکہ گناہ کے خیالات بہت آتے ہیں میں خود اپنے کو حقیر گنہگار اور ذلیل سمجھتا ہوں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم گانے باجے کی آواز کو قصداً نہ سننا چاہئے ایسے وقت میں قرآن پاک کی تلاوت توجہ کیساتھ شروع کردے ۔ گناہ کے وسوسے سے گناہ نہیں لکھا جاتا رہ گیا اپنے کو حقیر اور گنہگار سمجھنا یہ تو ہر مومن کے لئے ضروری ہے۔ صدیق احمد