تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
برادرم السلام علیکم حالات کا علم ہوا دعاء کررہاہوں اللہ پاک مقصد میں کامیاب فرمائے ۔ بیعت کا تعلق کس سے ہے جن سے ہے ان ہی سے اپنے معمولات تجویز کرائیں ۔ صدیق احمد عزیزم السلام علیکم حالا ت کا علم ہوا۔ یہ معمولات کسی سے دریافت کرکے اختیار کئے ہیں یا اپنی طرف سے جس سے مناسبت ہو ان سے اصلاحی تعلق قائم کرکے ان کے مشورہ پر عمل کریں ۔ انشاء اللہ برکت ہوگی۔ صدیق احمد ایک صاحب نے حضرت سے کچھ معمولات دریافت کئے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ تعالیٰ برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں اس سے قبل کسی نے آپ کو کچھ وظائف بتائے ہوں تو تحریر کیجئے ،اصلاحی تعلق کس سے ہے یہ بھی تحریر کیجئے ۔ صدیق احمدشیخ سے پوچھے بغیر کسی کے کہنے سے معمولات میں کمی بیشی نہ کیجئے ایک صاحب جو حضرت سے اصلاحی تعلق رکھتے تھے ایک دوسرے بزرگ جو پاکستان سے تشریف لائے تھے ان سے بھی استفادہ کرنا چاہا اور ان کے بتلائے ہوئے بعض اذکار ومعمولات کرنے لگے۔نیز بعض اذکار کتابوں میں دیکھ کر ازخود کرنے لگے اور حضرت کواس کی اطلاع دی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم ہر شخص کی رائے پر عمل مناسب نہیں معمولات اتنے ہوں جن کو پابندی سے ادا کرسکیں ۔ سنت کا اہتمام ہر کام میں ضروری ہے۔ صدیق احمد