تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
استعمال سے کوئی فائدہ نہیں ہوا،میں اس وقت ایسے حال میں ہوں کہ موت کو ترجیح دینے کو تیارہوں ، خدا را میری طرف توجہ کیجئے ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آپ کو اپنی تجویز سے یہ کام نہ کرنا چاہئے وظائف سب بند کردیجئے ۔ صرف پانچ وقت کی نماز پڑھئے قرآن پاک کی تلاوت کیجئے درود شرف کی کثرت کیجئے ۔ صدیق احمد حضر ت کے شاگروں میں سے ایک صاحب نے اپنی طرف سے بعض اوراد ووظائف کرنا شرو ع کردیئے تھے ان کے عجیب عجیب حالات ہوگئے تھے بقول ان کے بعض ہونے والی باتیں ان کو معلوم ہوجاتی تھیں لیکن ہوگئے تھے پاگل، احقر نے دیکھا تھا بہکی بہکی باتیں کرتے تھے ۔ حضرت کی دعاء وتدبیر سے اللہ نے شفافرمائی ۔ یہ نتیجہ ہوتا ہے ازخود کثرت سے اوراد واشغال کرنے کا۔ (مرتب)درود شریف کی کثرت کیجئے ایک صاحب نے لکھا ان دنوں کچھ ذکر کی زیادتی ہوگئی جس کی وجہ سے پریشانی ہے ۔رات میں آنکھ نہیں لگتی ایسا لگتا ہے جیسے کوئی دبارہاہو ، طبیعت پراثر ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم کیاذکر کرتے ہیں ،قرآن پاک کی تلاوت اور درود شریف میں وقت زیادہ لگائیے معوذ تین(سورہ فلق وسورہ ناس) پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کیجئے ۔ اللہ پاک ہر طرح سے عافیت نصیب فرمائے ۔ صدیق احمد