تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کیفیات مقصود نہیں ایک صاحب نے تحریر فرمایا معمولات ، اور اد ووظائف تلاوت قرآن پاک سب کرتا ہو ں لیکن کسی چیز کا اثر ظاہر نہیں ہوتا ۔ نہ کوئی کیفیت میں تبدیلی نہ پریشانیوں میں کمی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم ان سب کا مقصد اللہ پاک کی رضا وخوشنودی ہے کیفیات کا حصول مقصود نہیں بلکہ مقصد کے منافی ہے ۔ یہ کیاکم سعادت کی بات ہے کہ اللہ پاک نے ان سب امور کی پابندی نصیب فرمائی ہے۔ صدیق احمدتسبیحات کیوں چھوٹ جاتی ہیں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ آپ نے جو تسبیحات تعلیم فرمائی تھی وہ کبھی کبھی چھوٹ جاتی ہے اور میرادل گناہ کی طرف مائل ہوتاہے ، لہٰذا کوئی ترکیب تعلیم فرمائیں تاکہ اس مرض سے نجات ہو ، دعاء کی درخواست ہے ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم کیوں چھوٹ جاتی ہے اگر مجبوری ہو تو کوئی حرج نہیں غفلت کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے تو آپ ہمت سے کام لیجئے ۔دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمد برادرم السلام علیکم