تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ایک طالب علم حضرت سے اصلاحی تعلق رکھتے تھے ، ان کے خط کے جواب میں حضرت نے تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم معمولات کی پابندی جس قدر ہوسکے بہتر ہے لیکن اس میں تعلیم کا حرج نہ ہو تہجد میں آنکھ نہ کھل سکے تو سونے سے پہلے کچھ نوافل پڑھ لیا کیجئے ۔ صدیق احمدایک عورت کو نصیحت ایک محترمہ نے تحریر فرمایا کہ آپ نے جو تسبیحات بتلائی تھیں ان کو پڑھتی ہوں لیکن پابندی نہیں ہوپاتی، رمضان المبارک میں آج کل یومیہ دس پارے تلاوت کرلیتی ہوں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: کوشش کیجئے کہ ناغہ نہ ہو، قرآن پاک کی تلاوت بآسانی جتنا کرسکیں کریں کوئی تعداد نہ مقرر کریں ۔ صدیق احمدایک سالک کو نصیحت ایک صاحب جو پہلے حضرت شیخ ؒ سے اصلاحی تعلق قائم کئے ہوئے تھے ، اور اب حضرت اقدس کی طرف رجوع ہوئے تھے ، حضرت کی خدمت میں انہوں نے اپنے حالات لکھے جس کا حضرت نے مندرجہ ذیل جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ سبحانہ وتعالیٰ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حضرت شیخ ؒ نے جو معمولات مقرر کئے تھے آپ ان پر پابندی سے عمل