تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
جناب مولانا کلیم اللہ صاحب کے پاس وقت نکال کر جاتے رہیں اوران کے مشورہ پر عمل کریں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ صدیق احمدشیخ کے بعدا ب کس سے اصلاحی تعلق قائم کروں ایک صاحب نے لکھا کہ میرے شیخ کا انتقال ہوگیا فلاں صاحب نے آنجناب کی طرف رجوع ہونے کاحکم فرمایا میرے شیخ کی جانب سے میرے قلب پر شیطانی تصرف کیا گیا تھا جو کہ وصال کے بعد بھی یہ تصرف جاری ہے جس کی وجہ سے ہرلمحہ شیطانی حرکات اور کیفیات دکھائی دیتی ہیں ۔ اور بھی عجیب عجیب حالات لکھے تھے اخیر میں لکھا تھا کہ میرے لطائف کا علاج فرمائیں ۔میری رہبری اور علاج خط سے ہوسکتی ہے یا مجھے آنے کا حکم فرماتے ہیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ خط ملا بہتر یہ ہے کہ آپ کے شیخ کاکوئی مجاز اور خلیفہ ہو اس کی طرف آپ رجوع کریں انشاء اللہ نفع ہوگا۔ صدیق احمد ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ حضرت اقدس مفتی محمود صاحب ؒ سے احقر کا اصلاحی تعلق تھا ان کی وفات کے بعد بڑا خلا ہوگیا اب حضرت والا سے اصلاحی تعلق قائم کرنا چاہتاہوں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘