تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
تہجد کی ترغیب اور کاہلی کا علاج ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ معمولات کا ناغہ ہوجاتا ہے اور تہجد کی نماز بہت کم نصیب ہوتی ہے آنکھ کھل جاتی ہے مگر غفلت ، کاہلی اور سستی غالب رہتی ہے حصرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا کوشش کیجئے کہ معمولات کا ناغہ نہ ہو۔ وقت میں تبدیلی ہوجائے تو کوئی حرج نہیں بعد نماز عشاء تہجد کی نیت سے کچھ نوافل پڑھ لیا کیجئے ، دنیاوی اغراض کے لئے آدمی بڑی بڑی مشقتیں برداشت کرتاہے کاہلی دور کرنے کے لئے آخرت کا استحضار بہت مفید ہے ۔ میرے لئے بھی دعاء کرتے رہئے اللہ پاک اپنی مرضیات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ صدیق احمدعبادت میں جی نہ لگنے کا علاج اور اہم نصیحتیں ایک صاحب نے لکھا کہ عبادت میں جی بالکل نہیں لگتا ، ذہن میں مختلف قسم کے خیالات آتے رہتے ہیں مستقل مزاجی نہیں ہوپاتی گھبراہٹ گھیرلیتی ہے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکر می زیدکرمکم السلام علیکم عبادت کرتے رہئے جی لگے یا نہیں دواپینے سے فائدہ ہوتا ہے خواہ پینے کو جی چاہے یا نہ چاہے عبادات کا بھی یہی حال ہے۔ وقت کی قدر کیجئے ضائع نہ ہوکسی نہ کسی کام میں ہر وقت لگے رہئے میرے لئے بھی دعاء کرتے رہئے۔ صدیق احمد