تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بدنگاہی کے مرض سے نجات نہیں ملتی کیاکروں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ مجھے غصہ بہت زیادہ آتا ہے اور بدنگاہی کے لئے آپ نے دعاء بتلائی تھی اَللّٰہُمَّ طَہِّرْ قَلْبِیْ عَنْ غَیْرِکَ وَنَوِّرُ قَلْبِیْ بِنُوْرِ مَعْرِفَتِکَ اَبَدًا اس کو برابر پڑھتاہوں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا مرض بدستور باقی ہے۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں ۔ غصہ کے وقت درود شریف پڑھنا شروع کردیجئے ۔ آپ کو جو وظیفہ لکھا تھا اس کو پڑھتے رہئے اور بچتے رہئے انشاء اللہ نجات مل جائے گی۔ صدیق احمدمعاشی پریشانی اور ہر وقت بدکاری اور زنا کا خیال ایک صاحب نے لکھا کہ میرے حالات بہت خراب ہیں سلب ایمان تک کا اندیشہ ہے۔ دل ودماغ میں معصیت کا بالخصوص زنا کا اس طرح خیال چھایا ہوا ہے کہ اگر موقع مل جائے تو یقینا اس میں مبتلا ہوجاؤں ۔ مقروض ہوں معاشی اعتبار سے پریشان ہوں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثْ کثرت سے پڑھتے رہاکریں (قرض سے خلاصی اور معاشی تنگی کے لئے )ہر نماز کے بعداول آخر درود شریف کے ساتھ یالطیف ۱۱۱ بار پڑھ کر دعاء کرلیاکریں ۔ حالات سے مطلع کرتے رہیں ۔ صد یق احمد